بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ اب سے زنگ چو شن زنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لی جیانگ سان ای انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور موہان ریلوے پورٹ چین کی 144 گھنٹے ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کے اہل ہوں گے۔ اب تک چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے 37 پورٹس پر 144 گھنٹے ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی نافذ کی ہے۔
امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ سمیت 54 ممالک کے شہری موثر بین الاقوامی سفری دستاویزات کے ساتھ مذکورہ بالا پورٹس سے بغیر ویزا کےاور 144 گھنٹے کے اندر تصدیق شدہ تاریخ اور نشست کی حامل رابطہ ٹکٹ کے ساتھ کسی تیسرے ملک یا علاقے میں ٹرانزٹ کر سکتے ہیں اور وہ چین میں 144 گھنٹوں کے اندر قیام کے دوران سیاحت، کاروبار، دورے اور خاندانی میل جول سمیت قلیل مدتی سرگرمیاں انجام دےسکتے ہیں۔چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ حکام کے مطابق جب سے چین نے جنوری 2013 میں 72/144 گھنٹے ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی نافذ کی ہے، ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی نے ملک کے اعلی ٰمعیار کے کھلے پن کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اگلے مرحلے میں ،چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی ، اور اعلی معیار کے کھلے پن اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
Trending
- چائنا میڈیا گروپ کا “ سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام
- چین کے پندرھویں پانچ سالہ منصوبے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
- پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف
- پاکستان عالمی اعتماد بحال کرنے میں کامیاب، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک مذاکرات مثبت رہے، وزیر خزانہ
- محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
- ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل
- ہر چار میں سے ایک امریکی کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
- کون کون میت پر آتا ہے؟ یہ دیکھنے کیلئے شہری نے اپنی موت کا ڈرامہ رچالیا
- پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ اپنے مدار میں داخل
- چین، سنکیانگ خصوصی پھلوں (آکسو) کے گیارہویں تجارتی میلے کا افتتاح