بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہوانینگ گروپ نے بتا یا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سنگل ونڈ ٹربائن نے صوبہ لیاؤننگ میں بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا ، جس نے بڑی صلاحیت والے آف شور ونڈ ٹربائنز کی تنصیب اور اطلاق کی بنیاد رکھی ہے۔
حکام کے مطابق ونڈ ٹربائن مکمل ہوا کی رفتار سے فی گردش 44 کلو واٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے، اور یونٹ ہر سال 74 ملین کلو واٹ صاف بجلی پیدا کرسکتا ہے، جو 40 ہزار گھروں کی سالانہ بجلی کی طلب کو پورا کرسکتا ہے۔ یہ تقریباً 25 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سالانہ 61 ہزار ٹن تک کم کرنے کے برابر ہے، جس سے توانائی کی بچت اور اخراج میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔
بڑے پیمانے پر آف شور ونڈ ٹربائن ، آف شور ونڈ پاور کی لاگت کو کم کرنے کے لئے سب سے اہم ڈرائیونگ فورس ہے۔ یہ بنیاد کی لاگت کو کم کرتی ہے، تعمیر کی لاگت کو کم کرسکتی ہے، اور مزید جدید ٹیکنالوجیز کو بھی اپنا سکتی ہے. گزشتہ 10 سالوں میں ، چین میں آف شورونڈ پاور کی لاگت میں 60 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
Trending
- امریکہ میں چائنا میڈیا گروپ کی اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
- سی ایم جی 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تیسری ریہرسل کا انعقاد
- چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے، چینی صدر
- امریکی ٹیرف جنگ کے خلاف چین کا جواب ، اعلیٰ بلی ٹیکس
- چینی حکومت سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ
- چین میں سانس کے متعدی امراض تمام معلوم جراثیموں کی وجہ سے ہیں، چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن
- چین کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ
- برف کی معیشت سے چینی لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آئی ہے، چینی میڈیا
- چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں5.0 فیصد اضافے کے ساتھ 134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات
- چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ