بیجنگ (نمائندہ خصوصی) رن آئی ریف کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے فلپائن کے ساتھ چین کے عارضی انتظامات کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو رن آئی ریف سمیت نانشا جزائر اور اس سے ملحقہ پانیوں پر خودمختاری حاصل ہے۔ چین نے حال ہی میں رن آئی ریف کی صورتحال کو سنبھالنے اور کنٹرول کرنے کے لیے فلپائن کے ساتھ مشاورت جاری رکھی ہے اور حال ہی میں انسانی امداد کے لیے دونوں فریق عارضی انتظامات پر پہنچ گئے ہیں۔فریقین نے سمندری اختلافات کو مشترکہ طور پر سنبھالنے اور بحیرہ جنوبی چین میں صورتحال کو بہتر کرنے پر اتفاق کیا۔
چینی ترجمان نے کہا کہ رن آئی ریف پر موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے بارے میں چین کا تین نکاتی اصولی موقف یہ ہے: پہلا، چین اب بھی فلپائن سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ان پانیوں پر کھڑے بحری جہاز کو وہاں سے ہٹا لے اور رن آئی ریف کو اس کی اصل حالت میں بحال کرے ۔ دوسرا، فلپائن کی جانب سےجنگی جہاز کو ہٹانے سے پہلے، چین کو پیشگی مطلع کرنےاور سائٹ پر تصدیق کے بعد چین انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فلپائن کو سامان پہنچانے کی اجازت دے گا۔ تیسرا، اگر فلپائن مقررہ سہولیات اور مستقل چوکیاں بنانے کی کوشش کرتا ہے تو چین اسے کبھی قبول نہیں کرے گا اور قانون اور ضوابط کے مطابق اسے پوری طرح سے روک دے گا۔
Trending
- چین کی جانب سے امریکہ کے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے برآمدی کنٹرول کے نئے اقدامات کی سختی سے مخالفت
- چین کی غیر ملکی تجارت نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں، چینی میڈیا
- چھون یون ، بہتے چین کی گواہی دیتا ہے
- ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لئے چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹنگ گروپ کی روانگی کی تقریب کا انعقاد
- گیارویں چین برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ میں 69 نتائج برآمد ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں 2024 میں 12 ملین سے تجاوز کر گئی
- چین اور گریناڈا کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، چینی صدر
- شی زانگ کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والے ہم وطنوں کے لیے سوگ
- چین کی اشیاء کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت2024 میں 43.85 ٹریلین یوآن رہی
- فرینڈز آف گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو گروپ اور یونائیٹڈ نیشنز سسٹم انیشیئٹِو پروموشن ورکنگ گروپ کے درمیان پہلے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد