وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس بہت کامیاب اجلاس ہے، جس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی دور اندیشی اور دانشمندی کی مکمل عکاسی ہوتی ہے اور اس سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین کی ترقی نے پاکستان کے لیے مثال اور نیا حل فراہم کیا ہے اور ہمیں پاکستان کی آزاد اور تیز رفتار ترقی کے حصول کے لیے چین کے ماڈل سے سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور چین کے جدید تجربے سے سیکھنے کا خواہاں ہے تاکہ پاکستان کے ترقیاتی اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے پائلٹ پراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ چین کی معیشت اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے اور پاکستان صنعتی اپ گریڈیشن کے لیے تیار ہے تاکہ سی پیک کے فریم ورک کے تحت جیت جیت کی صورتحال حاصل کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گوادر پورٹ پر ٹھوس تعاون موجود ہے جہاں چین نے ایک نیا ایئرپورٹ اور ایک نیا اسپتال تعمیر کیا ہے اور امید ہے کہ ان سہولیات کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پھنگ کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک اور علاقوں کو مشترکہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ایک عظیم وژن ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین نہ صرف اپنی ترقی چاہتا ہے بلکہ دوسرے ممالک کو مشترکہ ترقی کی طرف لے جانے کے لئے بھی تیار ہے، تاکہ انسانی معاشرے کی مشترکہ خوشحالی حاصل کی جا سکے. شہباز شریف کا ماننا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں ثالثی چین کے لیے صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو پر عمل درآمد کے لیے ایک اہم عمل ہے۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں چین کی سفارتی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاک چین دوستی کی بنیاد بہت مضبوط ہے اور یہ دوستی کبھی متزلزل نہیں ہوئی۔ پاکستان نے تائیوان، ہانگ کانگ، سنکیانگ اور بحیرہ جنوبی چین سمیت چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ہمیشہ چین کی بھرپور حمایت کی ہے اور چین نے پاکستان کی قومی خودمختاری، قومی آزادی اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں بھی پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے۔ یہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی، بھائی چارے اور خوشگوار ہمسائیگی کا مظہر ہے۔
Trending
- چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ پریس اعلامیہ
- ہم لاطینی امریکی ممالک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بہانے بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- امریکی طرز کی بالادستی مکمل طور پر غنڈہ گردی کی سیاست میں تبدیل ہو چکی ہے، سی جی ٹی این سروے
- چینی صدر کی جانب سے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد
- چائنا میڈیا گروپ کا “ سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام
- چین کے پندرھویں پانچ سالہ منصوبے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
- پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف
- پاکستان عالمی اعتماد بحال کرنے میں کامیاب، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک مذاکرات مثبت رہے، وزیر خزانہ
- محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
- ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل