چینی وزارت خارجہ نے “امریکہ کی نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی کی کارروائیاں اور اس کا حقیقی چہرہ” کے عنوان سے رپورٹ جاری کی۔جمعہ کے روز جاری کردہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی (این ای ڈی) امریکی حکومت کا ‘سفید دستانہ’ ہے اور طویل عرصے سے ‘جمہوریت کے فروغ ‘ کی آڑ میں دوسرے ممالک کی حکومتوں کا تختہ الٹنے ،ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے، علیحدگی پسندی اور محاذ آرائی پر اکسانے اور رائے عامہ کے ذریعے نظریاتی دراندازی کرنے میں مصروف رہا ہے ۔اس سے شدید نقصان ہوا ہے اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکا نے جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق کی آڑ میں این ای ڈی کی مدد سے دوسرے ممالک میں دراندازی اور مداخلت کی ہے اور بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جس سے عالمی امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اور بین الاقوامی برادری اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر ایک ملک کو اپنے حقائق اور اپنے عوام کی ضروریات کی بنیاد پر اپنی ترقی کا راستہ تلاش کرنے کا حق حاصل ہے۔ کوئی بھی ملک خود کو جمہوریت اور انسانی حقوق کا استاد نہیں سمجھ سکتا اور نہ ہی وہ “جمہوریت اور انسانی حقوق” کی آڑ میں دوسرے ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر سکتا ہے اور ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت یا نظریاتی محاذ آرائی کو ہوا دے سکتا ہے۔
Trending
- روس اور امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کی تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- “چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا ماسکو میں انعقاد
- آسیان چین تعاون سے دوطرفہ تعلقات میں مضبوط توانائی پیدا ہوئی ہے، سیکرٹری جنرل آسیان
- امید ہے کہ جاپان عملی اقدامات کے ذریعے چین-جاپان تعلقات کی بہتری اور ترقی کو آگے بڑھائےگا ، چینی وزارت خارجہ
- چین کی صارفی مارکیٹ اب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پرکشش ہے، چینی میڈیا
- چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں صوبہ یون نان کا نیا منظرنامہ دکھانا ہوگا، چینی صدر
- چین کی جانب سے پاکستان سمیت 15 ممالک کو ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں مدد کی فراہمی
- یون نان کی کافی چین کی نمائندگی کرتی ہے، چینی صدر
- جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت
- کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری میں مداخلت بند کرے، چینی وزارت خارجہ