کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چینی ریاستی کونسل نے 33ویں اولمپک گیمز میں چینی کھیلوں کے وفد کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق پیغام میں کہا گیا کہ چینی کھیلوں کے وفد نے 33 ویں سمر اولمپک گیمز میں 40 گولڈ میڈل، 27 سلور میڈل اور 24 کانسی کے میڈل جیت کر مادر وطن اور عوام کے لیے شاندار اعزاز حاصل کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل اس کامیابی پر گرمجوشی سے مبارکباد کا اظہار کرتی ہے۔ موجودہ اولمپک گیمز میں چینی کھیلوں کے وفد نے پوری دنیا کے کھلاڑیوں کے ساتھ منصفانہ مقابلہ کیا ، دوستانہ تبادلے کیے، اپنی مہارتوں میں اضافہ کیا اور دوستی کو بڑھایا،اس کے ساتھ ساتھ چین کی طاقت اور انداز کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور چین کی آواز اور سپرٹ کو پھیلایا۔ امید ہے کہ چینی کھیلوں کا وفد ایک مضبوط کھیلوں کے ملک کی تعمیر کے مقصد کو پورا کرے گا اور چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کو جامع طور پر فروغ دینے کے لیے اپنی نئی خدمات سرانجام دےگا۔
Trending
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات
- چین کے ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کا پروگرام شیڈول جاری
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی نشریات