چینی ساختہ دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی آف شور آئل اینڈ گیس پلیٹ فارم – مازان آئل اینڈ گیس سٹورج اینڈ ٹرانسپورٹ پلیٹ فارم کی تعمیر چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھینگ ڈاؤ میں مکمل ہو گئی، جو چین کی جانب سے بڑے پیمانے پر آف شور آئل اور گیس ٹیکنالوجی میں پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
34 ماہ کی تعمیر کے بعد ، 17،000 ٹن سے زیادہ وزنی دنیا کا سب سے بڑا آئل اینڈ گیس سٹورج اینڈ ٹرانسپورٹ پلیٹ فارم رواں ماہ کے آخر میں ایک بڑے بحری جہاز کے ذریعے سعودی عرب کے پانیوں میں مازان آئل فیلڈ میں نصب کیا جائے گا۔ پلیٹ فارم کا ڈیک ایریا 15 باسکٹ بال کورٹس کے مساوی ہے ، جس کی اونچائی 24 منزلوں سے زیادہ ہے ، اور یہ ہر سال 24 ملین ٹن خام تیل اور 7.4 بلین مکعب میٹر گیس کی سٹورج اور ٹرانسپورٹ کرسکتا ہے ، جو تیل اور گیس کی نقل و حمل کی صلاحیت کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔
Trending
- چائنا میڈیا گروپ کا “ سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام
- چین کے پندرھویں پانچ سالہ منصوبے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
- پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف
- پاکستان عالمی اعتماد بحال کرنے میں کامیاب، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک مذاکرات مثبت رہے، وزیر خزانہ
- محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
- ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل
- ہر چار میں سے ایک امریکی کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
- کون کون میت پر آتا ہے؟ یہ دیکھنے کیلئے شہری نے اپنی موت کا ڈرامہ رچالیا
- پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ اپنے مدار میں داخل
- چین، سنکیانگ خصوصی پھلوں (آکسو) کے گیارہویں تجارتی میلے کا افتتاح