سترہویں پیرا اولمپک گیمز 28 اگست سے 8 ستمبر تک فرانس کے شہر پیرس میں منعقد ہوں گے ۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں پیرس پیرا اولمپک گیمز کے لیے چینی وفد کا قیام عمل میں آیا۔یہ گیارہوا ں موقع ہے جب چین سمر پیرا اولمپکس میں شرکت کے لیے ایک وفد بھیج رہا ہے ۔
چینی وفد میں شامل افراد کی کل تعداد 516 ہے۔ان میں 126 مرد اور 158 خواتین ایتھلیٹس پر مشتمل کھلاڑیوں کی تعداد 284 ہے اور دیگر افراد میں 232 کوچز، عملے اور مسابقتی معاون اہلکار شامل ہیں۔ یہ تمام ایتھلیٹس شوقیہ ہیں، جن میں مزدور، کسان، طلباء، سرکاری ملازمین اور فری لانسرز شامل ہیں۔ ان میں سے 189 نے پہلے بھی پیراو لمپکس میں حصہ لیا ہے، اور 95 کھلاڑی پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔ چینی وفد ان پیرا اولمپک گیمز میں 19 بڑے ایونٹس میں کل 302 مقابلوں میں حصہ لے گا۔
پیرس پیرا اولمپک گیمز میں 22 بڑے ایونٹس اور 549 مقابلے ہوں گے اور تقریباً 160 ممالک اور علاقوں کے 4,400 کھلاڑی حصہ لیں گے۔
Trending
- ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، فقید المثال استقبال
- احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کون ہے؟
- ‘شاباش گرین شرٹس’، چیئرمین پی سی بی کی جنوبی افریقا کیخلاف میچ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد
- آئی ایم ایف سربراہ کا اے آئی کے باعث دنیا بھر میں متعدد ملازمتیں ختم ہونیکا انتباہ
- چار مشروبات جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں
- چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد
- وزن کم کرنے والی دوا اوزمپیک کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ
- ” ایک بڑا اسنو مین بناتے ہوئے ہاربن کی مدد” نامی عالمی سماجی تعامل سرگرمی کا انعقاد
- دنیا کے کئی ممالک میں چینی لالٹین فیسٹیول کی تقریبات کا انعقاد
- فلپائن کا “ٹائفون” درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نظام کی تنصیب کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون دوسروں اور خود کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ