جمہوریہ ڈومینیکا کے صدر لوئس ابینڈر کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جن زوانگ لونگ نے لوئس ابینڈر کی دوسری مدت کی حلف برداری میں شرکت کی۔لوئس ابینڈر نے پندرہ تاریخ کو نیشنل پیلس میں جن زوانگ لونگ سے ملاقات کی۔
چینی وزیر نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سےابینڈر کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جمہوریہ ڈومینیکا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ چھ سال قبل دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے تعلقات نے جامع اور تیز رفتار ترقی حاصل کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین جمہوریہ ڈومینیکا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے، عملی تعاون کو بڑھانے، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینے اور تعلقات کو مزید نتائج کے حصول کے لیے آگے بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں اطراف کے عوام کو بہتر فائدہ ہو۔
ابینڈر نے اس موقع پر کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا جمہوریہ ڈومینیکا کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور وہ مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی پر زور دینے کے خواہاں ہیں۔
Trending
- چین، چاؤلہ جی کی چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات
- “سی پی سی کی انضباطی تعمیر کی مضبوطی کے بارے میں چینی صدر کی تقاریر کے اقتباسات”کی اشاعت
- چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی رجحان برقرار
- چین دنیا میں سبزہ کاری کی رفتار اور حجم کے لحاظ سے سرفہرست ملک بن گیا
- چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا دو اجلاسوں کے تناظر میں مشاہدہ، چینی میڈیا
- بی ایل اے سی پیک کو سبوتاژ، کابل حکام حملوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، منیر اکرم
- یقینی بنایا جائے کوئی ناجائز منافع خور سزا سے بچ نہ پائے، کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، وزیراعظم
- این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس شروع کردی
- اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں
- مرد اور عورت کے دماغ میں کتنا فرق ہوتا ہے؟