بیجنگ (سی پیک پرو) چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے سنکیانگ سے متعلق امریکی پابندیوں کی سختی سے مخالفت اورمتاثرہ کاروباری اداروں اور صنعتوں کی ترقی کی حمایت کی قرارداد سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی 14 ویں عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 13ویں اجلاس میں منظور کی گئی اور 2 ستمبر 2024 کو اس کے اجراء اور عمل درآمد کا آغاز ہوا۔
21 جون 2022 کو امریکہ میں نافذ العمل “ویغور جبری مشقت کی روک تھام کا قانون” سنکیانگ میں نام نہاد “جبری مزدوری” سے متعلق اشیاء کو امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روکتا ہے، جس سے سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے لوگوں کے بقاء اور ترقی کے حقوق کو شدید نقصان پہنچتا ہے، اور سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے عوام اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے سنکیانگ کے صنعتی و کاروباری اداروں پر پابندیاں عائد کرنا انسانی حقوق کی آڑ میں سیاسی جوڑ توڑ اور معاشی غنڈہ گردی ہے۔سنکیانگ کے معاملات خالصتاً چین کے داخلی معاملات ہیں۔ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سنکیانگ سے متعلق معاملات کو جھوٹ پھیلانے، سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بدنام کرنے، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور چین کی ترقی کو روکنے کے لئے اپنے تمام اقدامات کو فوری طور پر بند کرے،سنکیانگ سے وابستہ کاروباری اداروں پر پابندیاں فوری طور پر بند کرے اور پابندیوں کے شکار کاروباری اداروں کے لیے منصفانہ مارکیٹ ماحول فراہم کرے۔
Trending
- چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد
- وزن کم کرنے والی دوا اوزمپیک کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ
- ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران متعدد ایشیائی ممالک کے لوگوں نے مل کر چینی نئے سال کا جشن منایا
- چین کی جانب سے متعلقہ پانیوں میں آبزرویشن بوائے کی تعیناتی چینی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ، چینی وزارت خارجہ
- چین کی عالمی سیاحتی شہروں کے لئے بین الاقوامی معیار قائم کرنے میں پیش رفت
- چین کا ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ
- چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم 360 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- وزیراعظم ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے کل یو اے ای جائیں گے
- جنوری 2025کے دوران ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ
- راکھی ساونت پاکستان آئیں گی؟ ہانیہ عامر نے بڑا اعلان کر دیا