ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں اپنے سپیل کے تمام 4 اوورز ہی میڈن کرا دیے۔ آیوش شکلا نے ہفتے کو منگولیا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں اپنے 4 اوورز میں بغیر کوئی رن دیے ایک وکٹ حاصل کی۔ آیوش شکلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تمام 4 اوورز میڈن کروانے والے دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بولر ہیں۔ان سے قبل کینیڈا کے سعد بن ظفر اور نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن وہ بولرز تھے جنہوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ایک بھی رن دیے بغیر اپنی 4 اوور کا اسپیل مکمل کیا۔ اس کے علاوہ 2021ء میں بھارت کی ڈومیسٹک مشتاق علی ٹرافی میں اکشے کارنیوار نامی بولر نے بھی 4 میڈن اوورز کرائے تھے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی میچ میں ایک بولر زیادہ سے زیادہ 4 اوورز ہی کرواسکتا ہے، اس لیے اس کا مکمل اسپیل 24 گیندوں کا ہی ہوتا ہے۔
Trending
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- دانش نواز کی شاہ رُخ خان سے کہاں ملاقات ہوئی ؟ تصویرسوشل میڈیا پر وائرل
- ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پہلی بار کھل کر بات
- چین میں ہیٹ ویو کی وارننگ کے بعد شہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے نئے طریقے اپنا لیے
- امید ہےکہ یورپی یونین چین کے بارے میں زیادہ فعال اور عملی پالیسی پر عمل کرے گی، چینی وزارت خارجہ
- چین خصوصی زرعی مصنوعات کی ترقی میں ترقی پذیر ممالک کی بھرپور حمایت کی ہے، ایف اے او
- گیارہویں ورلڈ سولائیزیشن فورم کا آغاز
- ترسیلات زر میں 26.6 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے: وزیراعظم
- بھارت کو چینی دانش سے علاقائی تحفظ امن کا سبق سیکھنا چاہیے
- اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کو فروغ دینے کی چین کی تجویز پر متفقہ طور پر قرارداد منظور