چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں ریپبلک آف کانگو (برازاویل) کے صدر کی اہلیہ انٹونیٹ سے غیر رسمی ملاقات کی۔جمعہ کے روز پھنگ لی یوان نے چین کے دورے پر محترمہ انٹونیٹ کا خیرمقدم کیا ، اور صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ر یپبلک آف کانگو (برازاویل) کے اپنے دورے کے ناقابل فراموش خوشگوار تجربے کو یاد کیا۔ انہوں نے افریقہ میں صحت کے شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے انٹونیٹ کے طویل مدتی عزم کی تعریف کی ، اور کہا کہ چین اور کانگو (برازاویل) کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں ، ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ، اور چین ، کانگو (برازاویل) سمیت افریقہ کے عوام کو فوائد پہنچانے کے لئے دونوں اطراف کے مابین مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کا منتظر ہے ۔
محترمہ انٹونیٹ نے افریقہ میں صحت کے شعبے کے فروغ اور خواتین کی ترقی کے لئے قابل قدر خدمات پر چین ، خاص طور پر پھنگ لی یوان کا شکریہ ادا کیا ، اور صحت اور تعلیم کے شعبوں میں چین کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور افریقہ چین دوستی کو گہرا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
Trending
- چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ پریس اعلامیہ
- ہم لاطینی امریکی ممالک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بہانے بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- امریکی طرز کی بالادستی مکمل طور پر غنڈہ گردی کی سیاست میں تبدیل ہو چکی ہے، سی جی ٹی این سروے
- چینی صدر کی جانب سے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد
- چائنا میڈیا گروپ کا “ سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام
- چین کے پندرھویں پانچ سالہ منصوبے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
- پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف
- پاکستان عالمی اعتماد بحال کرنے میں کامیاب، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک مذاکرات مثبت رہے، وزیر خزانہ
- محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
- ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل