بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا ایسٹرن تھیٹر آف آپریشنز کے ترجمان سینئر کرنل لی شی نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ جرمن فریگیٹ “باڈن ورٹمبرگ” اور سپلائی جہاز “فرینکفرٹ” آبنائے تائیوان سے گزرے اور کھلے عام اس کی تشہیر کی گئی ہے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے پورے عمل کی نگرانی کے لئے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا۔
جرمنی کے اقدامات سے سکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے اور غلط پیغام پہنچایا گیا ہے۔چائنا ایسٹرن تھیٹر میں موجود فوجی ہر وقت ہائی الرٹ پر رہتے ہیں اور تمام خطرات اور اشتعال انگیزی کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں۔
اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 13 تاریخ کو نشاندہی کی کہ تائیوان کا مسئلہ جہاز رانی کی آزادی کا مسئلہ نہیں ہے۔