عالمی ادارہ صحت نے ڈینگی،چکن گونیا اور زیکا وائرس کے پھیلاؤ سے خبردارکردیا

0

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا بھر میں ڈینگی، چکن گونیا اور زیکا  وائرس کے پھیلاؤ سے خبردار کردیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس سال ڈینگی، چکن گونیا اورزیکا وائرس جیسے کیسز  گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنے ہوگئے ہیں۔ 

ڈبلیو ایچ او کا بتانا ہے کہ اس سال اگست تک ڈینگی اور مچھروں سے پھیلنے والے کیسز کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ پہنچ گئی  ہےجب کہ پچھلے سال ڈینگی اور مچھروں سے پھیلنے والی وائرل بیماریوں کی تعداد 65 لاکھ تھی۔ 

ڈبلیوایچ او کے مطابق اس سال دنیا بھر میں4 ارب افراد مچھرسے پھیلنے والی 3 بیماریوں سے متاثر ہوسکتے ہیں جب کہ  ڈینگی، چکن گونیا اور زیکا وائرس سے نمٹنےکے لیے اسٹریٹیجک پلان شروع کردیا ہے۔ 

اس حوالے سے پاکستانی حکام کا بتانا ہے کہ پاکستان میں بھی اکتوبر کے مہینے میں ڈینگی اور چکن گونیا کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ 

قومی ادارہ صحت کے مطابق ڈینگی اور چکن گونیا کے بے تحاشہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، ڈینگی اور دیگر وائرس والی بیماریاں مون سون کےبعد بہت بڑھ گئی ہیں۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.