پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ اگرچہ انہوں نے اسرائیل کی سلامتی کی حمایت اور اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، لیکن جنگ بندی کے لئے اسرائیل کو جنگ میں ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جانی چاہیئے۔ اسی رات انگریزی میں ایک ویڈیو بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس کے جواب میں کہا کہ اسرائیل فرانس کی حمایت کے بغیر جیت جائے گا، لیکن ان کی ذلت اسرائیل کی فتح کے بعد طویل عرصے تک رہے گی۔
مقامی وقت کے مطابق 6 اکتوبر کو اسرائیل میں ہونے والے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً ایک چوتھائی اسرائیلیوں نے گزشتہ سال ملک چھوڑنے پر غور کیا ہے۔ یہ سروے گذشتہ ہفتے اسرائیلی بالغ افراد کے نمائندہ گروپ کے درمیان کیا گیا تھا۔سروے کے مطابق ایک فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ اسرائیل چھوڑ چکے تھے اور بعد میں واپس آئے ہیں یا واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 23 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ انہوں نے عارضی یا مستقل طور پر اسرائیل چھوڑنے پر غور کیا ہے ، لیکن ابھی تک ایسا کیا نہیں۔
Trending
- چین، چاؤلہ جی کی چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات
- “سی پی سی کی انضباطی تعمیر کی مضبوطی کے بارے میں چینی صدر کی تقاریر کے اقتباسات”کی اشاعت
- چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی رجحان برقرار
- چین دنیا میں سبزہ کاری کی رفتار اور حجم کے لحاظ سے سرفہرست ملک بن گیا
- چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا دو اجلاسوں کے تناظر میں مشاہدہ، چینی میڈیا
- بی ایل اے سی پیک کو سبوتاژ، کابل حکام حملوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، منیر اکرم
- یقینی بنایا جائے کوئی ناجائز منافع خور سزا سے بچ نہ پائے، کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، وزیراعظم
- این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس شروع کردی
- اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں
- مرد اور عورت کے دماغ میں کتنا فرق ہوتا ہے؟