چینی صدر نےفوجی سازوسامان کی ضمانت سے متعلق ضوابط جاری کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے  

0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور چینی صدر شی جن پھنگ نے “فوجی سازوسامان کی  ضمانت سے متعلق  ضوابط” جاری کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جو یکم دسمبر، 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ “ضوابط” چینی افواج  کے سازوسامان کو یقینی بنانے کے لئے اہم  بنیاد ہیں۔جاری کردہ ضوابط  ،8 ابواب کی 92 دفعات پر مشتمل ہیں   جو   نئے نظام  کے تحت چین میں فوجی سازوسامان کی  ضمانت کے حوالے سے  کام کے طریقہ کار کو معیاری بناتے ہیں اور مختلف  سطحوں  پر فوجی سازوسامان کی ضمانت دینے والے محکموں کے فنکشنز کو واضح کرتے ہیں۔

ضوابط میں فوجی سازوسامان کی  “فراہمی،انتظامات  اور مرمت”  کے میکانزم کے عمل کو بہتر اور فوجی سازوسامان کی ضمانت  کو مضبوط بنایا گیاہے   تاکہ چینی افواج  کے سازوسامان کی  ضمانت کے کام کی جدت طرازی  اور ترقی کو فروغ  دیا جائے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.