بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ برازیل کے حوالے سے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں برازیل کا اپنا سرکاری دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔دورے کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے اعلان کیا کہ وہ چین-برازیل تعلقات کو ایک پائیدار ہم نصیب معاشرے میں تبدیل کریں گے اور “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر کو برازیل کی ترقیاتی حکمت عملی کے ساتھ جوڑیں گے ۔جمعرات کے روز تر جمان نے بتا یا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر لولا نے مشترکہ طور پر چین اور برازیل کے تعلقات کی ترقی کے 50 سال کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کی بہتر پوزیشن اور دونوں ممالک کے تعلقات کی اپ گریڈنگ اور دونوں کی ترقیاتی حکمت عملیوں کی صف بندی یقینی طور پر چین-برازیل تعلقات کے اگلے “سنہری 50 سالوں” کو فروغ دے گی، “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کے لیے خود کو متحد اور مضبوط بنانے کے لیے ایک مثال قائم کرے گی اور عالمی گورننس میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کو بڑھانے میں اپنا حصہ لے گی۔چین برازیل کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی کا مضبوطی سے دفاع کرنے اور تصادم کے بجائے تعاون، بالادستی کے بجائے انصاف اور غربت کے بجائے ترقی کے نئے دور کے لیے مشترکہ طور پر مضبوط پیغام دینے کے لیے تیار ہے
Trending
- چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ پریس اعلامیہ
- ہم لاطینی امریکی ممالک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بہانے بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- امریکی طرز کی بالادستی مکمل طور پر غنڈہ گردی کی سیاست میں تبدیل ہو چکی ہے، سی جی ٹی این سروے
- چینی صدر کی جانب سے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد
- چائنا میڈیا گروپ کا “ سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام
- چین کے پندرھویں پانچ سالہ منصوبے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
- پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف
- پاکستان عالمی اعتماد بحال کرنے میں کامیاب، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک مذاکرات مثبت رہے، وزیر خزانہ
- محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
- ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل