ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک) ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوشل پریرا نے 15 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنا دی۔ 112 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنی اننگز میں 27 گیندوں پر 6 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 74 رنز بنائے۔یہ پریرا کا ون مین شو تھا جنہوں نے پہلے سے ہی بولنگ اٹیک پر حملہ کرنا شروع کر دیا اور کوئی راحت نہیں دی۔ دوسری جانب پاکستان کے آصف علی کی مدد سے پریرا نے 7.5 اوورز میں ہدف کا تعاقب مکمل کیا اور اسٹرائیکرز نے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔اس سے قبل ناردرن واریئرز نے شیرفین ردرفورڈ کی 17 گیندوں پر ناقابل شکست 46 رنز کی اننگز کھیل کر 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ فن ایلن نے 15 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ نیو یارک اسٹرائیکرز کی جانب سے اسپنر سنیل نارائن نے دو وکٹیں حاصل کیں اور دو اوورز میں 16 رنز دیے۔
Trending
- چین کی جہاز سازی کی صنعت مسلسل 15 سالوں سے دنیا میں سرفہرست
- چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں اہم مقام دیا ہے، چینی صدر
- چینی صدر کی جانب سے چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان
- چین کے لئے امریکی چپ برآمدی کنٹرول میں اضافہ خود امریکہ اور عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین کسی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- اصلاحات کے لئے سائنسی طریقہ کار کی ضرورت ہے، چینی صدر
- محصولات کے خطرے سے امریکیوں نے سامان کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی
- چین امریکی کمپنیوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرائے گا، چینی وزارت تجارت
- چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے، چینی صدر
- چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن) کا آغاز