بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ رواں سال کے پہلے دس ماہ میں چین کے لاجسٹکس اعداد و شمار کے مطابق، سلسلہ وار پالیسیوں کے بہتر کی وجہ سے مثبت عناصر سامنے آئے اور لاجسٹکس کے متعدد پہلوؤں اور مرحلوں میں مستحکم اور بہتر رجحان دیکھنے میں آیا۔ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک چین کے لاجسٹکس کا حجم 287.8 ٹریلین یوان رہا، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اکتوبر میں چین کے لاجسٹکس کے اضافے کی رفتار جون سے کافی بہتر رہی جس سے لاجسٹکس کا بہتر رجحان ظاہر ہوتا ہے۔ صنعتی مصنوعات کی لاجسٹکس کے حجم میں مستحکم اضافہ ہو رہا ہے جبکہ 80 فیصد سے زیادہ علاقوں اور شعبوں کی لاجسٹکس کے حجم میں اضافہ ہوا۔ صارفین کی لاجسٹکس کے حوالے سے کھپت کی صلاحیت کی بہتری نے اداروں اور شہریوں کے سامان کی لاجسٹکس کو نمایاں تقویت دی ہے
Trending
- ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی معطل کرنے پر غور
- چین کی جہاز سازی کی صنعت مسلسل 15 سالوں سے دنیا میں سرفہرست
- چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں اہم مقام دیا ہے، چینی صدر
- چینی صدر کی جانب سے چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان
- چین کے لئے امریکی چپ برآمدی کنٹرول میں اضافہ خود امریکہ اور عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین کسی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- اصلاحات کے لئے سائنسی طریقہ کار کی ضرورت ہے، چینی صدر
- محصولات کے خطرے سے امریکیوں نے سامان کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی
- چین امریکی کمپنیوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرائے گا، چینی وزارت تجارت
- چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے، چینی صدر