بیجنگ (نمائندہ خصوصی) ”300 ملین لوگوں کی برف کے کھیلوں میں شرکت ” کے ہدف کے حصول کے ساتھ رواں سال چین میں برف کے کھیلوں سے متعلق صنعتوں کی ترقی میں نئی خصوصیات اور تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔پیر کے روز وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق برف کے کھیلوں سے متعلق آلات کے اداروں کی تعداد جو 2015 میں 300 تھی بڑھ کر 2023 میں تقریبا 900 ہوگئی ہے ، اور فروخت کی آمدنی بھی جو 2015 میں 5 ارب یوآن تھی اب بڑھ کر 2023 میں تقریبا 22 ارب یوآن ہوگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین میں برف سے متعلق معیشت کی ترقی پائیدار اور تیز ہوئی ہے اور برف سے متعلق صنعت کا مارکیٹ حجم جو 2023 میں 890 ارب یوآن رہا تھا 2025 میں توقع ہے کہ ایک ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گا ۔ برف سےمتعلق معیشت دیہی احیاء، مقامی معاشی تبدیلی اور پائیدار و اعلی معیار کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے
Trending
- روس اور امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کی تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- “چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا ماسکو میں انعقاد
- آسیان چین تعاون سے دوطرفہ تعلقات میں مضبوط توانائی پیدا ہوئی ہے، سیکرٹری جنرل آسیان
- امید ہے کہ جاپان عملی اقدامات کے ذریعے چین-جاپان تعلقات کی بہتری اور ترقی کو آگے بڑھائےگا ، چینی وزارت خارجہ
- چین کی صارفی مارکیٹ اب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پرکشش ہے، چینی میڈیا
- چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں صوبہ یون نان کا نیا منظرنامہ دکھانا ہوگا، چینی صدر
- چین کی جانب سے پاکستان سمیت 15 ممالک کو ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں مدد کی فراہمی
- یون نان کی کافی چین کی نمائندگی کرتی ہے، چینی صدر
- جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت
- کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری میں مداخلت بند کرے، چینی وزارت خارجہ