بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے ورلڈ کانفرنس آن ٹریڈیشنل میڈیسن 2024 کو مبارکباد کا ایک خط بھیجا ۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ روایتی ادویات انسانی تہذیب کی تخلیق کردہ کامیابی ہے۔ اس کی حفاظت اور اسے نسل در نسل منتقل ہونے کی ضرورت ہے اور اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ اسے وقت کے ساتھ ہم آہنگ رکھا جائے اور اس میں اختراعات کو بھی فروغ دیا جائے ۔صدر شی جن پھنگ نے کہا روایتی ادویات کے ایک شاندار نمائندے کی حیثیت سے، روایتی چینی طب چینی تہذیب کا خزانہ ہے۔ چین نے ہمیشہ جدید ادویات اور روایتی ادویات کی ترقی کو یکساں اہمیت دی ہے، چینی اور مغربی ادویات کے تکمیلی فوائد اور مربوط ترقی کو فروغ دیا ہے، روایتی چینی ادویات کی جدید کاری اور صنعت کاری کو فروغ دیا ہے اور روایتی ادویات کی ترقی کے لیے ایک منفرد راستہ روشن کیا ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام ممالک کو صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے، عالمی صحت کے چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے مل کر کام کرنے اور انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ چین کے صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین روایتی ادویات کی باہمی سیکھ کو مضبوط کرنے ، عالمی صحت کے نظام میں روایتی ادویات کے گہرے انضمام کو فروغ دینے، روایتی ادویات کی ثقافت کی تخلیقی تبدیلی اور اختراعی ترقی کو فروغ دینے اور روایتی ادویات سے مختلف ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے
Trending
- ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، فقید المثال استقبال
- احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کون ہے؟
- ‘شاباش گرین شرٹس’، چیئرمین پی سی بی کی جنوبی افریقا کیخلاف میچ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد
- آئی ایم ایف سربراہ کا اے آئی کے باعث دنیا بھر میں متعدد ملازمتیں ختم ہونیکا انتباہ
- چار مشروبات جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں
- چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد
- وزن کم کرنے والی دوا اوزمپیک کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ
- ” ایک بڑا اسنو مین بناتے ہوئے ہاربن کی مدد” نامی عالمی سماجی تعامل سرگرمی کا انعقاد
- دنیا کے کئی ممالک میں چینی لالٹین فیسٹیول کی تقریبات کا انعقاد
- فلپائن کا “ٹائفون” درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نظام کی تنصیب کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون دوسروں اور خود کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ