گوادر اور مکران میں بزنس اور کلچرل گالا ، تقریب کا مقصد سی پیک اور خطے کی کاروباری و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا ہے، بزنس ایگزیبیشنز اسٹوڈنٹ

0

گوادر(نیوز ڈیسک )گوادر اور مکران میں بزنس اور کلچرل گالا کا انعقاد، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے مختلف قسم کے اسٹال لگائے، بزنس ایگزیبیشنز اسٹوڈنٹ کی زیرقیادت اسٹارٹ اپس، اور جدید مصنوعات اور خدمات کی نمائش کرنے والے مقامی کاروبار کی بھرپور عکاسی کی گئی، ثقافتی نمائشیں میں روایتی بلوچی موسیقی، رقص، اور دستکاری خطے کے ورثے کو اجاگر کرنے اور کاروباری اور ثقافتی تحفظ پر پینل مباحثے،جامعہ گوادر میں سول انتظامیہ اور پاک فوج کی معاونت سے دو روزہ بزنس اینڈ کلچرل گالا کا افتتاح کیا گیا، تقریب کا مقصد سی پیک،خطے کی کاروباری صلاحیتوں اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا ہے، جس سے تعلیمی، کاروبار اور مقامی کمیونٹی کے درمیان مشغولیت کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کیا جائے، یہ گالا گوادر کی متحرک ثقافتی شناخت کو اجاگر کرتے ہوئے طلباء کو مستقبل کے رہنما کے طور پر تیار کرنے کے وڑن کے مطابق ہے، تقریب میں اعلی سول وعسکری حکام یونیورسٹی آف گوادرکے فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بزنس اینڈ کلچرل گالا میں یونیورسٹی کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طالبات نے مختلف قسم کے اسٹال لگائے، جس میں بزنس ایگزیبیشنز اسٹوڈنٹ کی زیرقیادت اسٹارٹ اپس، اور جدید مصنوعات اور خدمات کی نمائش کرنے والے مقامی کاروبار کی عکاسی ہے، ثقافتی نمائشیں میں روایتی بلوچی موسیقی، رقص، اور دستکاری خطے کے ورثے کو اجاگر کرنے اور کاروباری اور ثقافتی تحفظ پر پینل مباحثے شامل ہیں، مکران کی روایات کے مطابق کتاب میلا کی پہلے ہی دن میں بلوچستان اور مکران کی سب سے بڑی نمائش منعقد ہوئی،،

Leave A Reply

Your email address will not be published.