بیجنگ (نمائندہ خصوصی) اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں چین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 39.79 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 4.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں برآمدات میں 6.7 فیصد اور درآمدات میں 2.4 فیصد کااضافہ ہوا ۔ عالمی معیشت کو مضبوط اور پائیدار ترقی کی راہ پر کیسے گامزن کیا جائے ؟یہ بین الاقوامی برادری کو درپیش ایک بڑا مسئلہ ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کی غیر ملکی تجارت کی لچک اور کارکردگی نے اس “عالمی سوال” کا جواب دیا ہے. مخصوص اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے ، چین کی غیر ملکی تجارت کا حجم نہ صرف مزید بڑھا ہے ، بلکہ اس میں مزید نیا پہلو بھی نظر آیا ہے۔ رواں سال کے پہلے 11 مہینوں میں، چین کی اعلیٰ ٹیکنالوجی اور اضافی قدر کی حامل مکینیکل اور برقی مصنوعات کی برآمدات 13.7 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں ، جو برآمدات کی کل مالیت کا تقریباً 60فیصد ہے۔ چین نہ صرف دنیا کو کم قیمت میں اچھی کوالٹی والی مصنوعات فراہم کرتا ہے بلکہ درآمدات کو وسعت دے کر دنیا کے ساتھ بڑی منڈیوں اور نئے مواقع کا اشتراک بھی کرتا ہے۔ رواں سال کےپہلے 11 ماہ میں چین کی توانائی کی مصنوعات اور معدنیات کی درآمدات میں بالترتیب 6.3 فیصد اور 4.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ مکینیکل اور برقی مصنوعات کی درآمدات 6.35 ٹریلین یوآن رہیں جو 7.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک کو چین کی مجموعی درآمدات اور برآمدات 6فیصد اضافے کےساتھ 18.74 ٹریلین یوآن تک جا پہنچیں، جن میں سے درآمدات 8.22 ٹریلین یوآن رہیں جو 3.4فیصد کا اضافہ ہے۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور اشیاء کی تجارت میں سب سے بڑے ملک کی حیثیت سے، چین نے ہمیشہ عالمی تجارت کی پائیدار اور صحت مند ترقی کو فروغ دیا ہے۔ حال ہی میں، گولڈ مین ساکس، جے پی مورگن چیز، یو بی ایس اور نومورا سمیت دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے چین کے معاشی مستقبل کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ چینی مارکیٹ کی مزید ترقی دیکھتے ہیں. اسی دوران، چین کی جانب سے شروع کیے گئے حوصلہ افزا اقدامات کے حالیہ سلسلے کی بنیاد پر، بہت سے اداروں نے 2024 میں چین کی اقتصادی ترقی کے لئے اپنی پیش گوئیوں میں اضافہ کیا ہے
Trending
- امریکہ میں چائنا میڈیا گروپ کی اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
- سی ایم جی 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تیسری ریہرسل کا انعقاد
- چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے، چینی صدر
- امریکی ٹیرف جنگ کے خلاف چین کا جواب ، اعلیٰ بلی ٹیکس
- چینی حکومت سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ
- چین میں سانس کے متعدی امراض تمام معلوم جراثیموں کی وجہ سے ہیں، چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن
- چین کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ
- برف کی معیشت سے چینی لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آئی ہے، چینی میڈیا
- چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں5.0 فیصد اضافے کے ساتھ 134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات
- چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ