بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کیوبا میں نام نہاد چینی فوجی اڈے کے بارے میں امریکی تھنک ٹینک کی تشہیر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ کیوبا کے نائب وزیر خارجہ ڈی کوسیو نے نشاندہی کی کہ کیوبا میں نام نہاد چینی فوجی اڈے کے بارے میں ایک امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ خالص خام خیالی ہے۔ بدھ کے روز ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور کیوبا کے درمیان تعاون منصفانہ اور شفاف ہے، اس میں کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا جا تا، لیکن کسی تیسرے فریق کی جانب سے اسے بدنیتی سے بدنام کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی ۔ چین ایک بار پھر امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے منصفانہ مطالبے پر توجہ دے، کیوبا کے خلاف ناکہ بندی اور پابندیاں فوری طور پر اٹھائے، کیوبا کو نام نہاد “دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں” کی فہرست سے نکال دے اور کیوبا کی معاشی اور سماجی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنا بند کرے
Trending
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات
- چین کے ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کا پروگرام شیڈول جاری
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی نشریات