بیجنگ (نمائندہ خصوصی) صحرازدگی کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقین کی 16ویں کانفرنس سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔صحرازدگی کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن پر دستخط کے گزشتہ 30 سالوں کے دوران، چین نے صحرازدگی کی روک تھام اور کنٹرول میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، خاص طور پر گزشتہ سال جون سے چین نےشمال مشرقی، شمالی اور شمال مغربی چین کے “تھری نارتھز” منصوبے کا آغاز کیا۔ فی الحال ، “تھری نارتھز” پروجیکٹ کے علاقے میں جنگلات کی کوریج کی شرح پچھلی صدی کی 70 کی دہائی کےصرف 5فیصد سے بڑھ کر 13.84فیصد تک ہوگئی ہے۔ 2023 کے اختتام تک چین میں جنگلات کی کوریج کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جنگلات کا ذخیرہ 20 ارب مکعب میٹر سے تجاوز کر گیا اور لگائے گئے جنگلات کا رقبہ دنیا میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے، یوں چین دنیا میں شجرکاری بڑھانے کے شعبے میں سب سے زیادہ خدمات سرانجام دینے والا ملک بن گیا ہے۔ صحرازدگی کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کی ڈپٹی ایگزیکٹو سیکریٹری اینڈریا میسا موریلو نے کہا کہ چین نے زمین کے انحطاط میں صفر اضافے کا ہدف پورا کیاہے، جس میں 53 فیصد صحرازدگی کی شکار زمینوں کا مؤثر طریقے سے انتظام کیا گیا ہے۔ چین کی جانب سے تشکیل شدہ سبز “دیوار چین “نے دنیا کے لئے عمدہ مثال قائم کی ہے
Trending
- چین، چاؤلہ جی کی چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات
- “سی پی سی کی انضباطی تعمیر کی مضبوطی کے بارے میں چینی صدر کی تقاریر کے اقتباسات”کی اشاعت
- چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی رجحان برقرار
- چین دنیا میں سبزہ کاری کی رفتار اور حجم کے لحاظ سے سرفہرست ملک بن گیا
- چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا دو اجلاسوں کے تناظر میں مشاہدہ، چینی میڈیا
- بی ایل اے سی پیک کو سبوتاژ، کابل حکام حملوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، منیر اکرم
- یقینی بنایا جائے کوئی ناجائز منافع خور سزا سے بچ نہ پائے، کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، وزیراعظم
- این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس شروع کردی
- اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں
- مرد اور عورت کے دماغ میں کتنا فرق ہوتا ہے؟