بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے “چین کی سیر” کے سالانہ ہاٹ ورڈز کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “چین کی سیر” کی ترقی چین کے اعلی معیاری کھلے پن کا مظہر ہے۔ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 95 ملین تک جا پہنچی، جس میں یچھلے سال کے مقابلے میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یقین ہے کہ کھلے پن کے معیار میں بہتری اور “ویزہ فری” کے حلقے میں توسیع کے ساتھ “چین کی سیر” مزید مقبول ہو گی۔ دوست دور سے آتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ گرمجوشی اور دوستی مہمان نوازی کا چینی طریقہ ہے، اور کھلا پن اور رواداری چین کا دنیا کے ساتھ تبادلے کا طریقہ ہے۔ چین غیر ملکی دوستوں کو چین آنے، چین کو دیکھنے، محسوس کرنے اور سمجھنے کا خیر مقدم کرتا ہے
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات