بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ 18 سے 20 دسمبر تک مکاؤ جائیں گے جہاں وہ مادر وطن میں مکاؤ کی واپسی کی پچیسویں سالگرہ کی تقریب اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کا دورہ بھی کریں گے۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے موجودہ چیف ایگزیکٹیو حے یی چھنگ نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے مکاؤ کے دوبارہ دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور مکاؤ کی حمایت پر مرکزی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔حے یی چھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ صدر شی کی رہنمائی میں “ایک ملک، دو نظام” کے تحت مکاؤ کے عوام مکاؤ پر حکومت کرتے ہیں اور مکا ؤ میں اعلیٰ درجے کی خود اختیاری کو مزید نافذ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سماجی استحکام اور معاشی خوشحالی آئی ہے۔ مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے کے چھٹے چیف ایگزیکٹو چن ہاؤ ہوئی نے بھی صدر شی کے مکاؤ کے دورے کے حوالے سے ان کے پرتپاک استقبال کا اعلان کیا اور مرکزی حکومت کی حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
Trending
- ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، فقید المثال استقبال
- احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کون ہے؟
- ‘شاباش گرین شرٹس’، چیئرمین پی سی بی کی جنوبی افریقا کیخلاف میچ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد
- آئی ایم ایف سربراہ کا اے آئی کے باعث دنیا بھر میں متعدد ملازمتیں ختم ہونیکا انتباہ
- متعدد ایشیائی ممالک کے دوستوں کی چین کے “آئس سٹی” ہاربن میں ایک ساتھ چینی نئے سال کے جشن میں شرکت
- چار مشروبات جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں
- آسٹریلوی فوجی طیارے نے چین کی فضائی حدود میں دراندازی کی، چینی وزارت خارجہ
- چینی وزیراعظم نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے
- قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے حوالے سے چینی صدر کے اہم خیالات کی مطالعاتی کتاب کا اجرا ء
- چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے، چینی سفیر