بیجنگ (نمائندہ خصوصی) عوامی شکایات کے فوری ایکشن کے موضوع پر دستاویزی فلم “آپ کی آواز” کا پریمیئر بیجنگ میں منعقد ہوا۔ بدھ کے روز اس موقع پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 21 ملین مستقل آبادی کے حامل میگا سٹی کے طور پر بیجنگ نے تخلیقی طور پر عوام پر مبنی ایک اصلاحی منصوبہ پیش کیا جو شہریوں کی شکایات کی روشنی میں میگا سٹی گورننس کو فروغ دیتا ہے۔ “12345” ہاٹ لائن شہریوں کے خوشحالی انڈیکس کو بلند کرنے والا ایک اسمارٹ مرکز ہے، جس نے لوگوں کے فائدے، خوشی اور سلامتی کی عکاسی کرتی ہے ۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سی ایم جی کی جانب سے فلم”آپ کی آواز” بھی عوام پر مبنی تصور، بین الاقوامی نقطہ نظر اور اظہار سے بیجنگ میں عوامی شکایات کے فوری ایکشن کی اصلاحات کی کہانیاں بیان کرتی ہے۔بیجنگ عوامی شکایات کا فوری ایکشن اصلاحاتی فورم 18 سے 19 دسمبر تک منعقد ہو گا
Trending
- روس اور امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کی تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- “چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا ماسکو میں انعقاد
- آسیان چین تعاون سے دوطرفہ تعلقات میں مضبوط توانائی پیدا ہوئی ہے، سیکرٹری جنرل آسیان
- امید ہے کہ جاپان عملی اقدامات کے ذریعے چین-جاپان تعلقات کی بہتری اور ترقی کو آگے بڑھائےگا ، چینی وزارت خارجہ
- چین کی صارفی مارکیٹ اب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پرکشش ہے، چینی میڈیا
- چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں صوبہ یون نان کا نیا منظرنامہ دکھانا ہوگا، چینی صدر
- چین کی جانب سے پاکستان سمیت 15 ممالک کو ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں مدد کی فراہمی
- یون نان کی کافی چین کی نمائندگی کرتی ہے، چینی صدر
- جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت
- کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری میں مداخلت بند کرے، چینی وزارت خارجہ