سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیاری کیلئے پاکستان سے 30ماہرین کا وفد چین پہنچ گیا

0

چین کی دعوت پہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیاری کیلئے پاکستان سے 30ماہرین کا وفد بدھ کوچین پہنچ گیا جو 14روزہ ورکشاپ میں شرکت کرے گا اس ورکشاپ میں پاکستانی ماہرین سے چین کے ماہرین چین کی ترقی کے تجربات کا تبادلہ کریں گے اور پاکستان کی ضروریات کے پیش نظر سی پیک کے دوسرے مرحلے کی ترجیحات کا تعین کریں گے۔

ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کیلئے نادر موقع ہے کہ وہ چین کی پیشکش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زراعت، صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنی صلاحیت کو ترقی دے کر جدید معیشت میں ڈھل سکے، حکومت کا 5ایز کا منصوبہ پاکستان کو برآمداتی ترقی کے راستے پر ڈالنے کیساتھ ساتھ ملک کو جدید ٹیکنالوجی کی بنیادیں فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی کا راز سیاسی استحکام، پالیسیوں کے تسلسل اور مسلسل اصلاحات پہ عمل کرنے پر ہے۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاور چائنہ کے ہیڈ کوارٹر جا کر کراچی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے دو چینی کارکنوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے چینی کارکن پاکستان کے محسن ہیں، پوری پاکستانی قوم ان کے غم میں شریک ہے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات میں ایسی بزدلانہ اور وحشیانہ کارروائیوں سے کوئی آنچ نہیں آ سکتی، پاکستان کے عوام دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے مکمل پر عزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.