مضمون نویسی مقابلہ،چائنہ پاکستان اسکول گوادر کی طالبہ نے  انعام جیت لیا

0

گوادر (نمائندہ خصوصی) گوادر کے علاقے فقیر کالونی میں واقع چائنہ پاکستان گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کی آٹھویں جماعت کی طالبہ آمنہ نے 19 دسمبر کو منعقدہ صوبائی سطح کے مضمون  نویسیمقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔

 اس مقابلہ میں بلوچستان بھر کے اسکولوں کے طلباع نے حصہ لیا ۔ اس کا موضوع تھا ایک پرامن اورترقی  یافتہ قوم کی تعمیر کے لئے بدعنوانی کے خلاف جنگ۔

چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی گوادر نے مقامی تعلیم کو بااختیار بنانے کے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول کی معاونت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شمولیت میں طلبا کو وسائل فراہم کرنا اور حوصلہ افزائی کرنا ، انہیں باوقار مقابلوں کی تیاری میں مدد کرنا شامل تھا۔

ایوارڈ کی تقریب کے دوران گوادر کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) نے آمنہ کو ان کی شاندار کامیابی پر اعزاز سے نوازا۔ اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے اسکول کی لگن اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے قوم کے روشن مستقبل کو فروغ دینے کے لئے بدعنوانی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈی ای او نے آمنہ کی کامیابی پر بے حد فخر کا اظہار کرتے ہوئے ان کی لگن اور سخت محنت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اسکول کے اس عزم پر زور دیا کہ وہ اپنے طلبا کی ہر ممکن مدد کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کے پاس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور تبدیلی لانے کے مواقع موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف اسکول کے لئے فخر کا لمحہ ہے بلکہ صوبے بھر کے دیگر طلبا کے لئے بھی حوصلہ افزائی  ہے۔ یہ اہم سماجی مسائل کو حل کرنے اور باخبر اور باشعور افراد کی ایک نسل کو فروغ دینے میں تعلیم کی طاقت کی مثال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.