بیجنگ (نمائندہ خصوصی) مکاؤ کی مادر وطن میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر غیر ملکی میڈیا یہ مانتا ہے کہ مکاؤ کی معاشی خوشحالی اور سماجی استحکام “ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب عمل کا نمونہ ہے۔اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ 2023 میں، مکاؤ کا جی ڈی پی 1999 کےمقابلے میں 7 گنا بڑھ چکا ہے، مکاؤ کی فی کس جی ڈی پی15 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 69 ہزار ڈالر ہو چکی ہے،33.3 مربع کلومیٹر رقبے پر 170 سے زیادہ مختلف قسم کے پرکشش مقامات کے ساتھ، یہ ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں دنیا کے ثقافتی ورثہ مقامات کی کثافت سب سے زیادہ ہے، مکاؤ نے 120 سے زیادہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ مستحکم اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم کیے ہیں، اور 190سے زیادہ بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کا رکن ہے۔جیسا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں اشارہ کیا، “ایک ملک، دو نظام” کے اہم فوائد اور مضبوط قوت ہے اور اسے طویل عرصے تک برقرار رہنا چاہیے۔ اس سے قبل بین الاقوامی برادری کا مکاؤ کے بارے میں یہ تاثر تھا کہ اس کا معاشی ڈھانچہ نسبتاً نرم ہے اور گیمنگ انڈسٹری کا بڑا شیئر ہے۔ اب یہ صورتحال بدل گئی ہے: 2023 میں، گیمنگ انڈسٹری کا مقامی جی ڈی پی میں شیئر 37.2 فیصد تھا، جو 2019 کے مقابلے میں 14 فیصد پوائنٹس کی کمی ہے۔ اس کے برعکس، معتدل متنوع صنعتیں جیسے صحت، جدید فنانس، ہائی ٹیک،ٹریڈ اور ایکسپو ، ثقافت اور کھیل تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔ مکاؤ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے خیال میں، یہ مکاؤ کی اقتصادی ترقی میں نئی تحریک پیدا کرے گا۔ گزشتہ 25 سالوں کے دوران، مکاؤ نے دنیا کے سامنے مکاؤ خصوصیات کے حامل”ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ مستقبل میں، مکاؤ چین کی جدید کاری میں مزید گہرائی سے ضم ہو گا، اپنے منفرد “پل” کی برتریوں کو بروئے کار لائے گا، اور “ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب عمل میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔
Trending
- چین کے “14ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اہم انجینئرنگ منصوبے مستحکم رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں، چینی میڈیا
- امریکی وزیر دفاع کی جانب سے چین پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- چین کی یکطرفہ ویزا فری پالیسی کی فہرست میں مزید 5 ممالک کا اضافہ
- سی ایم جی کا ڈریگن بوٹ فیسٹیول خصوصی ٹیلی ویژن پروگرام
- تعلیم طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد ہے، چینی صدر
- بین الاقوامی ثالثی ادارے کا ہانگ کانگ میں قیام، تنازعات کے حل کا نیا راستہ
- چین کی ترقی معاصر تاریخ میں سب سے متاثر کن واقعات میں سے ایک ہے، سابق وزیراعظم نیوزی لینڈ
- کامران مسیح کو ہلالِ جُرات سے نوازا جائے،اکرم گل کا مطالبہ
- یورپی یونین کا پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
- امریکی ماہر کا مطالبہ، چھو سلک مسودات واپس کیے جائیں