بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ نے 2024 میں ٹاپ 10 ملکی اور بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی کی خبریں جاری کیں۔ 2024ء میں ٹاپ 10 ملکی سائنس و ٹیکنالوجی کی خبروں میں شامل ہیں:چین کی قومی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس کا بیجنگ میں انعقاد ، چھانگ عہ 6 مشن کی مکمل کامیابی، چین کے پہلے انتہائی گہرے پانی کے سمندری ڈرلنگ جہاز “ڈریم” کی فراہمی، چینی سائنسدانوں کی جانب سے کوانٹم سمولیٹر کی کامیاب تعمیر، چین کے موسمیاتی سپر کمپیوٹنگ سسٹم کی نئی نسل کی تکمیل، چینی سائنسدانوں کی جانب سے تیار کردہ کیو سیریز ہیومنائڈ روبوٹ کا اجراء ،چین نے باضابطہ طور پر دنیا کا پہلا ہائی پریسیشن لونر جیولوجیکل اٹلس جاری کیا، چین نے کامیابی کے ساتھ پہلا دوبارہ قابل استعمال تجرباتی سیٹلائٹ بازیاب کر لیا ، شن زن-ژونگ شان کوریڈور کا باضابطہ طور پر آزمائشی آپریشن ، اور چین کی سائنسی تحقیقی ٹیم نے گلوبل برین کمپیوٹر انٹرفیس انٹیلیجنٹ انٹرایکشن سسٹم تیار کیا ہے۔ 2024 میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ٹاپ 10 خبروں میں شامل ہیں: یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلیڈین ٹیلی سکوپ کے ذریعہ لیا گیا “کائناتی نقشہ” کااجراء، چھانگ عہ-6 چاند کی مٹی کے نمونوں کے پہلے تحقیقی نتائج کا اجراء، جنوبی کوریا اور جرمنی کی سائنسی تحقیقی ٹیموں کی طرف سے دنیا کا پہلا جوہری سطح کا کوانٹم سینسر تیار ، امریکی مصنوعی ذہانت ٹیم کی طرف سے “ٹیکسٹ جنریشن ویڈیو” بڑے ماڈل سورا کا اجراء، بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ انسانی دماغی نظام کا دنیا کا پہلا سنگل سیل اٹلس تیار کر لیا، یورپی ماہرین فلکیات نے گیلکسی میں سب سےوزنی ستارے والے بلیک ہول کی تصدیق کی، کینیڈین سائنسدانوں نے دنیا کا تیز ترین کیمرہ تیار کرلیا ، فرانسیسی سائنسدانوں نے ویب ٹیلی سکوپ کی مدد سے پہلی بار کائنات میں “معلق” برف دریافت کی، اور آسٹریا اور ڈچ سائنسدانوں نے مشرقی بحر الکاہل کے سمندر پر ہائیڈرو تھرمل وینٹس میں جانوروں کی زندگی دریافت کی ہے
Trending
- چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ پریس اعلامیہ
- ہم لاطینی امریکی ممالک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بہانے بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- امریکی طرز کی بالادستی مکمل طور پر غنڈہ گردی کی سیاست میں تبدیل ہو چکی ہے، سی جی ٹی این سروے
- چینی صدر کی جانب سے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد
- چائنا میڈیا گروپ کا “ سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام
- چین کے پندرھویں پانچ سالہ منصوبے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
- پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف
- پاکستان عالمی اعتماد بحال کرنے میں کامیاب، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک مذاکرات مثبت رہے، وزیر خزانہ
- محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
- ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل