بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے چین سے متعلق منفی مواد پر مشتمل امریکی “نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ 2025″ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چین سے متعلق منفی مواد شامل کرنے پر بضد ہے، یہ سالانہ بنیادوں پر”چین کے خطرے” کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، تائیوان کے لیے فوجی حمایت کا مطالبہ کرتا ہے، چین کی سائنسی اور اقتصادی ترقی کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا غلط استعمال کرتا ہے۔امریکی اقدام چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔ چین اس کی سخت مذمت کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب کو ترک کرے، ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں پر سختی سے عمل کرے ، تائیوان کو مسلح کرنا بند کرے، سائنس و ٹیکنالوجی اور اقتصادی و تجارتی مسائل پر سیاست کرنا بند کرے اور فوجی اخراجات بڑھانے اور بالادستی برقرار رکھنے کے بہانے تلاش کرنا بند کرے۔ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم اور مضبوط اقدامات اٹھائے گا۔
Trending
- چائنا میڈیا گروپ کا “ سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام
- چین کے پندرھویں پانچ سالہ منصوبے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
- پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف
- پاکستان عالمی اعتماد بحال کرنے میں کامیاب، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک مذاکرات مثبت رہے، وزیر خزانہ
- محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
- ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل
- ہر چار میں سے ایک امریکی کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
- کون کون میت پر آتا ہے؟ یہ دیکھنے کیلئے شہری نے اپنی موت کا ڈرامہ رچالیا
- پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ اپنے مدار میں داخل
- چین، سنکیانگ خصوصی پھلوں (آکسو) کے گیارہویں تجارتی میلے کا افتتاح