بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائےامور تائیوان کے ترجمان چھن بین ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں چند روز قبل امریکہ کی جانب سے تائیوان کو فروخت کیے گئے 38 ایم ون اے ٹو ٹی ٹینکوں کی پہلی کھیپ کی تائیوان آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان خطے کو ہتھیار فراہم کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی سخت پاسداری کرنی چاہیے اور ‘تائیوان کی علیحدگی’ کی حمایت نہ کرنے کے اپنے عزم کا ٹھوس اقدامات کے ذریعے مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہاکہ “کسی بھی طاقت اور کسی بھی فرد کو قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے چینی حکومت اور چینی عوام کے پختہ عزم،مضبوط ارادے اور زبردست صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ “تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائیاں اور غیر ملکی مداخلت چین کی ناگزیر وحدت کے عمومی تاریخی رجحان کو نہیں روک سکتی۔
Trending
- چین، چاؤلہ جی کی چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات
- “سی پی سی کی انضباطی تعمیر کی مضبوطی کے بارے میں چینی صدر کی تقاریر کے اقتباسات”کی اشاعت
- چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی رجحان برقرار
- چین دنیا میں سبزہ کاری کی رفتار اور حجم کے لحاظ سے سرفہرست ملک بن گیا
- چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا دو اجلاسوں کے تناظر میں مشاہدہ، چینی میڈیا
- بی ایل اے سی پیک کو سبوتاژ، کابل حکام حملوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، منیر اکرم
- یقینی بنایا جائے کوئی ناجائز منافع خور سزا سے بچ نہ پائے، کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، وزیراعظم
- این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس شروع کردی
- اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں
- مرد اور عورت کے دماغ میں کتنا فرق ہوتا ہے؟