سعودی عرب ، فنکارہ نے ثقافت مدینہ کو ریزن آرٹ میں پیش کر دیا

0

چمکدار اور تھری ڈی اشیا کا استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کی فنکارہ نے مدینہ کی ثقافت کو ریزن آرٹ میں پیش کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ریزن آرٹ میں مادے کا استعمال کرتے ہوئے ہارڈنر کی مضبوطی کے ذریعے اشیا کو پیش کیا جاتا ہے۔ ریزرن آرٹ دنیا بھر میں مقبول آرٹ ہے۔

طیبہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اور مدینہ کے رہائشی الیان العوفی نے ریزن آرٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

العوفی نے اپنے فن پارے میں ثقافت مدینہ دکھانے کے لیے مدنی رسم الخط ، گلاب کی پنکھڑیوں، پودینہ و تلسی کا استعمال کیا ہے۔مدینہ منورہ اور مسجد نبویﷺ میں آنے والے افراد العوفی کے فن پاروں کی بہت قدر کرتے ہیں۔ وہ اپنے پیاروں کے لیے العوفی سے یہ فن پارے خریدتے ہیں۔ ان میں زیورات ، گھڑیوں، کی چین اور سجاوٹی سامان سے بنائے گئے ریزن آرٹ کے فن پارے شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.