پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ روایتی صنعتی انفراسٹرکچر کے تحت ہائی ٹیک جدید مصنوعات تیارنہیں کی جاسکتیں اور افرادی قوت اور تکنیکی مہارت میں جدت سمیت صنعتی فکسچرز میں جدید تکنیک سے بہترین کوالٹی لا کر پیداوار و برآمدات میں اضافہ یقینی بنایاجاسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صنعتی انفراسٹرکچر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے بیرونی سرمایہ کاروں خصوصاً چین کاتعاون معاون ثابت ہو رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح چین کی جانب سے پاکستان میں وسیع سرمایہ کاری کی جارہی ہے اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے منصوبہ پرکام جاری ہے اگراسی طرح دیگر دوست ممالک بھی پاکستان کی جانب توجہ مرکوز کریں تو پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی ایڈ نہیں بلکہ ٹریڈ چاہتے ہیں تاکہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ دنیابھر کے بڑے سرمایہ کاروں کو چین کی تقلید کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی انفراسٹرکچر کو معیاری بناتے ہوئے وہاں ہونے والی ہرقسم کی فٹنگز کو اس انداز میں مکمل کرنا چاہیے کہ اس سے کسی نقصان کااندیشہ نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ مینوفیکچرنگ کے عمل میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بھی یقینی بنانا ہوگی تاکہ برآمدی اہداف کو پورا کیاجا سکے۔
Trending
- ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، فقید المثال استقبال
- احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کون ہے؟
- ‘شاباش گرین شرٹس’، چیئرمین پی سی بی کی جنوبی افریقا کیخلاف میچ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد
- آئی ایم ایف سربراہ کا اے آئی کے باعث دنیا بھر میں متعدد ملازمتیں ختم ہونیکا انتباہ
- متعدد ایشیائی ممالک کے دوستوں کی چین کے “آئس سٹی” ہاربن میں ایک ساتھ چینی نئے سال کے جشن میں شرکت
- چار مشروبات جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں
- آسٹریلوی فوجی طیارے نے چین کی فضائی حدود میں دراندازی کی، چینی وزارت خارجہ
- چینی وزیراعظم نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے
- قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے حوالے سے چینی صدر کے اہم خیالات کی مطالعاتی کتاب کا اجرا ء
- چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے، چینی سفیر