یجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چین کے موقف اور کردار سے آگاہ کیا۔پیر کے روزانہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے تجویز پیش کی کہ مشرق وسطیٰ کے معاملے پر “چار طرح کے احترام ” کو برقرار رکھا جانا چاہئے، یعنی مشرق وسطی کے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ، مشرق وسطی کے ممالک کے جائز اور معقول خدشات کا احترام، مشرق وسطی کے عوام کی طرف سے کیے گئے آزادانہ انتخاب کا احترام اور مشرق وسطی کے ممالک کی تاریخی اور ثقافتی روایات کا احترام۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پہلی قرارداد منظور کرے، مختلف فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت اور بات چیت میں سہولت فراہم کرے۔ اس دوران چین نے ” بیجنگ اعلامیہ ” جاری کیا، غزہ کو انسانی امداد کی متعدد کھیپ فراہم کی، اقوام متحدہ اور دیگر کثیر الجہتی فورمز پر لبنان کے حق میں آواز اٹھائی، سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحتی عمل کو فروغ دینا جاری رکھا.علاقائی ممالک کو شمولیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے، تعاون کے ذریعے باہمی اعتماد بڑھانے اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی کے ڈھانچے کی تعمیر کے حوالے سے مدد فراہم کی۔ چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، مشرق وسطیٰ کے ممالک کو آزادانہ طور پر ترقی کی راہیں تلاش کرنے، مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے اور خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں بھرپور حمایت جاری رکھے گا.
Trending
- چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام
- محصولات نے چین امریکہ تجارتی معاملات کی سنگینی کو مسخ کر دیا ہے، چینی میڈیا
- امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت
- ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہ
- ٹیرف جنگ کے تناظر میں اتحادیوں کا امریکہ پر اعتماد انتہائی کم ہو چکا ہے، چینی میڈیا
- نوبل انعام یافتہ اور درجنوں دیگر ماہرین اقتصادیات کا امریکی ٹیرف پالیسیوں کی مخالفت میں اعلامیہ
- پاکستان کی سنگاپور میں منعقد ہونے والے “تھنک ایشیا” فورم میں شرکت
- چین اور روس کے تعلقات کثیر قطبی دنیا کے فروغ کے لیے فائدہ مند ہیں، چینی وزیر خارجہ
- بیرونی قوتوں پر انحصار کرکے تائیوان کی علیحدگی کی کوشش اور سازش ناکام رہے گی، چینی وزارت خارجہ