بیجنگ (نمائندہ خصوصی) جیسے جیسے صنعتی طلب بڑھ رہی ہے اور بہتر ہو رہی ہے، چین کی لاجسٹک سرگرمیاں بتدریج بڑھ رہی ہیں اور لاجسٹک صنعت کی آمدنی کی شرح نمو میں اضافہ جاری ہے۔جنوری سے نومبر تک، چین کی لاجسٹکس صنعت کی کل آمدنی 12.5 ٹریلین یوآن رہی، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے اوررواں سال جنوری سے اکتوبر تک کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور ترقی کی شرح مسلسل تین مہینوں تک بڑھی ہے۔صنعت کے نقطہ نظر سے، اسی فیصد سے زائد شعبوں میں کل لاجسٹکس بزنس انڈیکس توسیعی رینج میں ہے اور ریلوے، ای کامرس، ایکسپریس ڈیلیوری اور گودام کی صنعت کے انڈیکس میں بہتری آئی ہے۔ نومبر میں چین کے قومی ریلوے کی اوسط یومیہ لوڈنگ 194,000 گاڑیوں تک پہنچ گئی.جس نے اکتوبر میں سب سے زیادہ ماہانہ لوڈنگ کا ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کیا۔ ای کامرس ایکسپریس لاجسٹکس نے لچکدار ترقی کو برقرار رکھا۔ نومبر میں ایکسپریس ڈیلیوری کے کاروبار نے 17.21 بلین اشیاء کی ڈلیوری کی، جو سال بہ سال 14.9 فیصد کا اضافہ ہے۔نقل و حمل کے نقطہ نظر سے، انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اورٹرانسپورٹیشن طریقوں کے انضمام میں بہتری آئی ہے۔ خام مال اور بلک اجناس کے لاجسٹکس حجم میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے، نومبر میں ریلوے اور آبی نقل و حمل کے تناسب میں اضافہ ہوا، دونوں میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ جیسے ریلوے، آبی ذرائع اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی میں تیزی آرہی ہے۔اس کے علاوہ اب تک ملک بھر میں 3,000 سے زیادہ آن لائن فریٹ پلیٹ فارمز ہیں جو کہ لاگت کو کم کرنے اور کارکردگی بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور مستقبل میں انٹرپرائز کی سطح سے صنعتی پلیٹ فارمز تک توسیع کو فروغ دیں گے.
Trending
- چین کی جہاز سازی کی صنعت مسلسل 15 سالوں سے دنیا میں سرفہرست
- چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں اہم مقام دیا ہے، چینی صدر
- چینی صدر کی جانب سے چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان
- چین کے لئے امریکی چپ برآمدی کنٹرول میں اضافہ خود امریکہ اور عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین کسی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- اصلاحات کے لئے سائنسی طریقہ کار کی ضرورت ہے، چینی صدر
- محصولات کے خطرے سے امریکیوں نے سامان کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی
- چین امریکی کمپنیوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرائے گا، چینی وزارت تجارت
- چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے، چینی صدر
- چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن) کا آغاز