بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ اور ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منانے کے لیے مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 45 برسوں کے دوران چین اور ایکواڈور کے تعلقات نے ترقی کے عمدہ رجحان کو برقرار رکھا ہے۔ حالیہ برسوں میں، فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنایا گیا اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے وافر ثمرات حاصل کئے گئے ہیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین ایکواڈور تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منانے کے موقع سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے کے لیے صدر نوبوا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے کہا کہ ایکواڈور اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ دور رس اہمیت کا حامل سنگ میل ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو میں ایکواڈور کی شمولیت اور ایکواڈور-چین آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ سے دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں مؤثر اضافہ ہوا ہے۔ایکواڈور چین کے ساتھ دوستی، بات چیت اور تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ خوشحالی کے مستقبل کی تعمیر کرنے کے لیے تیار ہے.
Trending
- پاکستان کی بڑھتی آبادی نیشنل کرائسز قرار,فوری اقدامات کی ضرورت پر زور
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- دانش نواز کی شاہ رُخ خان سے کہاں ملاقات ہوئی ؟ تصویرسوشل میڈیا پر وائرل
- ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پہلی بار کھل کر بات
- چین میں ہیٹ ویو کی وارننگ کے بعد شہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے نئے طریقے اپنا لیے
- امید ہےکہ یورپی یونین چین کے بارے میں زیادہ فعال اور عملی پالیسی پر عمل کرے گی، چینی وزارت خارجہ
- چین خصوصی زرعی مصنوعات کی ترقی میں ترقی پذیر ممالک کی بھرپور حمایت کی ہے، ایف اے او
- گیارہویں ورلڈ سولائیزیشن فورم کا آغاز
- ترسیلات زر میں 26.6 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے: وزیراعظم
- بھارت کو چینی دانش سے علاقائی تحفظ امن کا سبق سیکھنا چاہیے