بیجنگ (نمائندہخصوصی)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے برازیولی میں کانگو کے صدر ڈینس ساسو نگیسو سے ملاقات کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین-افریقہ تعاون فورم نے افریقہ کی ترقی کو فروغ دینے اور افریقہ کے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ چین-افریقہ تعاون کا مظہر، ساؤتھ ساؤتھ تعاون کا فلیگ شپ اور افریقہ کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کا نمونہ بن گیا ہے۔ اس کے قیام کے بعد سے 25 سالوں میں چین نے افریقہ کی 100,000 کلومیٹر سڑکیں، 10,000 کلومیٹر سے زیادہ ریلوے، تقریباً ایک ہزار پل اور تقریباً ایک سو بندرگاہیں بنانے میں مدد کی ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں چین نے افریقہ میں ایک ملین سے زائد نوکریاں پیدا کی ہیں۔ افریقہ میں خوراک، پانی کی فراہمی اور تعلیم سمیت دیگر پروجیکٹس سے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگو کے اس دورے کا مقصد فورم کے تحت تعاون کے معیار کو بلند کرنا اور مزید اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ چین اور کانگو نے آئندہ تین سالوں میں فورم کی ترقی کا شیڈول اور روٹ مقرر کیا ہے۔ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں افریقہ کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دینے کا خواہاں ہے۔
Trending
- چین کی جہاز سازی کی صنعت مسلسل 15 سالوں سے دنیا میں سرفہرست
- چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں اہم مقام دیا ہے، چینی صدر
- چینی صدر کی جانب سے چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان
- چین کے لئے امریکی چپ برآمدی کنٹرول میں اضافہ خود امریکہ اور عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین کسی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- اصلاحات کے لئے سائنسی طریقہ کار کی ضرورت ہے، چینی صدر
- محصولات کے خطرے سے امریکیوں نے سامان کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی
- چین امریکی کمپنیوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرائے گا، چینی وزارت تجارت
- چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے، چینی صدر
- چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن) کا آغاز