بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے لالٹین فیسٹیول کے موقع پر ، چین کے”آئس سٹی” ہاربن میں ایک منفرد بین الاقوامی عوامی تبادلہ سرگرمی ” ایشیائی سرمائی گیمز کی غیرمادی ثقافتی ورثے کے سال سے ملاقات” کا انعقاد کیا گیا۔منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے گیمز کے وفود میں شامل تقریباً 20 عہدیدار، کھلاڑی اور میڈیا نمائندگان برفیلے اسپوٹس میدان سے نکل کر چائنا میڈیا گروپ کے اسٹوڈیو میں جمع ہوئے اور ایک ساتھ مل کر اسپرنگ فیسٹیول کا جشن منایا۔ جب ایشین آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کی عالمی غیرمادی ثقافتی ورثے کے حامل چینی نئے سال سے ملاقات ہوتی ہے تو یہ منظر کتنا دلچسپ ہوگا۔جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این اور ہیلونگ جیانگ اسٹیشن کے اشتراک سے “ایشیائی سرمائی کھیلوں میں لالٹین فیسٹیول” کی بین الاقوامی ثقافتی تبادلہ سرگرمی ، نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے مرکزی میڈیا سینٹر میں منعقد ہوئی۔ ایشیائی ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس، وفد کے ارکان اور میڈیانمائند گان لالٹین فیسٹیول منانے کے لیے آئس سٹی میں جمع ہوئے۔اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کے نائب صدر اور نیوز اینڈ پبلسٹی اینڈ براڈکاسٹنگ کمیٹی کے ڈائریکٹر سمیت مختلف ممالک اور خطوں کے وفود کے سربراہان، کھلاڑیوں کے نمائندوں اور میڈیا نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی اور پرفارمنس دیکھی۔اس موقع پر شرکاء نے لالٹین فیسٹیول سے جڑی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور لالٹین فیسٹیول کی روایتی کشش کا تجربہ کیا.شرکاء نے چین کے مختلف روایتی فنون سے گہری تفہیم حاصل کرنے کے لئے غیر مادی ثقافتی ورثہ بوتھ میں نمایاں دلچسپی لی ۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے وفد کے 20 سے زائد افراد نے تقریب میں شرکت کی اور پرفارمنس دیکھی۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، کرغزستان، ترکمانستان، بھوٹان، سری لنکا اور منگولیا سمیت نو ممالک اور خطوں کے 40 سے زائد وفود نے تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب نے شرکاء کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلے اور بات چیت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ، جس سے ایشیائی ممالک کے مابین ثقافتی تفہیم اور دوستی کو فروغ ملا ہے۔
Trending
- چین، چاؤلہ جی کی چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات
- “سی پی سی کی انضباطی تعمیر کی مضبوطی کے بارے میں چینی صدر کی تقاریر کے اقتباسات”کی اشاعت
- چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی رجحان برقرار
- چین دنیا میں سبزہ کاری کی رفتار اور حجم کے لحاظ سے سرفہرست ملک بن گیا
- چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا دو اجلاسوں کے تناظر میں مشاہدہ، چینی میڈیا
- بی ایل اے سی پیک کو سبوتاژ، کابل حکام حملوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، منیر اکرم
- یقینی بنایا جائے کوئی ناجائز منافع خور سزا سے بچ نہ پائے، کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، وزیراعظم
- این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس شروع کردی
- اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں
- مرد اور عورت کے دماغ میں کتنا فرق ہوتا ہے؟