بیجنگ :تین روز تک جاری رہنے والا 2026 سمر ڈیووس فورم 25 جون کو دالیان میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اس سال کے فورم میں "چینی اختراع” عالمی مندوبین کے درمیان ایک اہم اور گرم موضوع رہا ۔ شرکاء کے خیال میں مصنوعی ذہانت سے لے کر سبز تبدیلی تک، چینی اختراعات کے متعدد نتائج عالمی سطح پر ترقی کے وسیع تر مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ایرکسن کے گلوبل سینئر نائب صدر لینس کارلوس نے کہا کہ چین کی مصنوعی ذہانت کی صنعت کا سب سے بڑا فائدہ اس کا وسیع پیمانے پر استعمال اور تیز رفتار عملی نفاذ ہے، جہاں مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کو فوری طور پر لاگو کیا جا رہا ہے۔مصنوعی ذہانت کے علاوہ نئی توانائی، انسان نما روبوٹس اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں چین کی تیز رفتار پیش رفت نے عالمی مندوبین کو حیران کر دیا ہے۔شرکاء کا کہنا ہے کہ چین نے کئی دہائیوں سے بنیادی ڈھانچے، انسانی وسائل اور اختراعی صلاحیتوں میں مسلسل سرمایہ کاری کی ہے، اور اب یہ عالمی معیشت کی تبدیلی کا اہم انجن بن چکا ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میرک دوسیک نے کہا کہ ایشیا عالمی معاشی نمو کا تقریباً 60 فیصد حصہ فراہم کر رہا ہے، جس میں چین کا حصہ تقریباً 30 فیصد ہے۔ ان کے مطابق چین کی اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ اور توانائی کی ٹیکنالوجی اب اس کی ترقی کے نئے انجن ہیں، جو عالمی معیشت کے رخ کو بھی تبدیل کر رہے ہیں۔
Trending
- پیپلز بینک آف چائنا کی جانب سے متعدد پالیسی اقدامات کا اعلان
- چین کا مالیاتی شعبہ کھولنے کا عمل عالمی معیشت کو گورننس کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دے سکتا ہے ، عالمی سروے نتائج
- چین کی یاسوکونی شرائن سے متعلق جاپان کے منفی اقدامات کی شدید مذمت
- کینٹن فیئر کا سترسالہ سفر چینی اسمارٹ مینوفیکچرنگ عالمی تعاون کے دروازے کھول رہی ہے، چینی میڈیا
- چین کی سیر، متحرک ہائی نان” کے عنوان سے چینی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی مشترکہ میڈیا سرگرمی کا آغاز
- چین اور مونٹینیگرو ہمیشہ ترقی کے راستے پر اچھے دوست رہے ہیں، چینی وزیرخارجہ
- چین تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر اعظم
- چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 4.6 فیصد کا اضافہ
- چین، سی ایم جی نیشنل شارٹ اینڈ میڈیم ڈرامہ کانفرنس کا شنگھائی میں انعقاد
- چین، شنگھائی میں بین الاقوامی آڈیو ویژول آرٹس نائٹ کا انعقاد