چینی صدر شی جن پھنگ سے 2025 کے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئےچین کے شہر تھیان جن میں موجود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز
اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر عالمی برادری کی جانب سے کیا جانے والا سب سے اہم فیصلہ اقوام متحدہ کا قیام تھا۔ رواں سال فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ کثیرالجہتی، یکجہتی اور تعاون عالمی مسائل کا صحیح جواب ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کیا ہے۔چین اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے اور بین الاقوامی امور میں مرکزی کردار ادا کرنے میں اقوام متحدہ کی حمایت کرتا ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اپنی ترقی کے ذریعے دنیا کو نئے مواقع فراہم کرتا رہے گا اور دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ایک بہتر مستقبل تشکیل دینے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی طویل مدتی اور مضبوط حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے بین الاقوامی قوانین کا تحفظ کرنے اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، اور کثیر الجہتی کے دفاع کا مضبوط ستون بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ چین کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانےکے لئے تیار ہے تاکہ اقوام متحدہ کےمنشور کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھا جائے، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا دفاع کیا جائے اور دنیا کی کثیر الجہتی ، ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور بین الاقوامی معاملات میں اقوام متحدہ کے مزید زیادہ کردار کو بڑھایا جا سک
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم