چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ سے2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے چین میں موجود کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیت نے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کو مضبوط دوستوں کی حیثیت سے طویل المیعاد نقطہ نظر اپنانا چاہئے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پرانی نسل کی جانب سے تشکیل دیے گئے چین۔ کمبوڈیا دوستی کے راستے پر غیر متزلزل طور پر عمل کرنا چاہئے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کمبوڈیا کی آزادانہ ترقیاتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے چین۔کمبوڈیا بین الحکومتی رابطہ کمیٹی کے کردار کو بروئے کار لانے کا خواہاں ہے۔ دونوں فریقوں کو آن لائن جوا اور وائر فراڈ جیسے سرحد پار جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا چاہئے اور دونوں ممالک کے عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا چاہئے۔
ہن مانیت نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال چاہے کتنی ہی تبدیل کیوں نہ ہو، کمبوڈیا چین کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر مضبوطی سے عمل کرے گا، ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند رہے گا اور چین کی جانب سے پیش کردہ تینوں گلوبل انیشی ایٹوز کی بھرپور حمایت کرے گا۔ کمبوڈیا چین کے ساتھ مل کر دونوں فریقوں کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کا منتظر ہے
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم