یکم اکتوبر کو ، چھیوشی میگزین چینی صدر شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع کرے گا۔مضمون کا عنوان ہے "چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل اور ترقی عوامی امنگوں،وقت کے رجحانات اور تاریخی ارتقاء کے عین مطابق ہے”۔یہ مضمون ستائیس ستمبر 2024 کو منعقدہ چین کے قومی اتحاد اور ترقی کے لئے نیشنل ایوارڈ کانفرنس سے ان کے خطاب پر مشتمل ہے ۔
مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ چینی قوم پانچ ہزار سال سے زیادہ کی تہذیب والی ایک عظیم قوم ہے۔ تمام قومیتوں نے مل کر ایک متحد کثیر قومیتی ملک کی بنیاد رکھی، مل کر چین کی درخشاں تاریخ لکھی، مل کر شاندار چینی ثقافت تخلیق کی، اور مل کر عظیم قومی جذبے کو پروان چڑھایا۔چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل اور ترقی عوامی امنگوں،وقت کے رجحانات اور تاریخی ارتقاء کے عین مطابق ہے۔
ہر خطے اور ہر قومیت کو ملکی ترقی میں شامل ہونا چاہیے اور اقتصادی تبادلوں و تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، تاکہ ملک کی اقتصادی خوشحالی کو بہتر طور پر فروغ دیا جا سکے اور اپنی اقتصادی ترقی بھی حاصل کی جا سکے۔تمام قومیتوں کے لوگوں کو مساوات، یکجہتی، باہمی تعاون اور ہم آہنگی پر مبنی سوشلسٹ قومی تعلقات کو مزید قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے ، اور چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں عوامی حمایت کی بنیاد کو مضبوط بنانا چاہیے
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز