شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور عوامی جمہوریہ کوریا کی حکومت کی دعوت پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور چینی وزیر اعظم لی چھیانگ ایک وفد کے ہمراہ شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے قیام کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور شمالی کوریا کے سرکاری دورے کے لیے بیجنگ سے ایک چارٹر طیارے کے ذریعے روانہ ہوئے۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق لی چھیانگ پیانگ یانگ کے سونان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن اور کابینہ کے وزیر اعظم پاک تائی سانگ نے پارٹی اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور لی چھیانگ کے لیے استقبالیہ تقریب منعقد کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور شمالی کوریا پہاڑوں اور ندیوں سے جڑے ہوئے ہمسایہ سوشلسٹ ممالک ہیں اور دونوں میں روایتی دوستی کا گہرا رشتہ موجود ہے۔ حالیہ برسوں میں، جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور جنرل سیکرٹری کم جونگ ان کی اسٹریٹجک رہنمائی اور ذاتی کوششوں کے تحت چین اور شمالی کوریا کے تعلقات میں نئی توانائی پیدا ہوئی ہے۔ لی چھیانگ نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے ساتھ مل کر دونوں پارٹیوں اور دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق کو عملی جامہ پہنانے، اسٹریٹجک روابط مضبوط کرنے، قریبی تعلقات برقرار رکھنے، باہمی دوستانہ تعاون کو فروغ دینے ،خطے اور دنیا میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لئے زیادہ کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز