بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے 2026 گلوبل گورننس فورم (شیونگ آن) کے نام ایک خط ارسال کیا۔ جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ اس وقت دنیا ایک صدی میں رونما نہ ہونے والی گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ امن، ترقی، سلامتی اور عالمی حکمرانی کے شعبوں میں موجود خلا مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا ہے، جس کا مقصد زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی حکمرانی کے نظام کی تشکیل کو فروغ دینا اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر عالمی حکمرانی کے ایسے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے جو وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور باہمی مفادات پر مبنی ہو۔ اس کا مقصد باہمی اعتماد کے ذریعے طاقت حاصل کرنا، تعاون کے ذریعے چیلنجوں سے نمٹنا اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر عمل درآمد کو آگے بڑھانا ہے، تاکہ ہنگامہ خیزی اور تبدیلیوں سے دوچار دنیا میں زیادہ یقین اور مثبت توانائی پیدا کی جا سکے اور بنی نوع انسان کو مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر کے لیے متحد کیا جا سکے۔ 2026 گلوبل گورننس فورم (شیونگ آن) کا افتتاح 23 اکتوبر کی شام چین کے صوبہ حہ بے کے شیونگ آن نیو ایریا میں ہوا۔اس فورم کا موضوع ہے "اعتماد اور تعاون کی بحالی: بدلتی ہوئی دنیا میں گلوبل گورننس کے نظام میں اصلاحات اور بہتری”۔
Trending
- پارٹی پر مکمل اور سخت نظم و ضبط کا نفاذ: سی پی سی کی تنظیم سازی کے لیے طویل مدتی حکمت عملی
- چینی صدر کے لانگ مارچ کی فتح کے 90 سال مکمل ہونے کی یادگاری تقریب سے اہم خطاب پر مختلف حلقوں کا پُرجوش ردِعمل
- دنیا گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی صدر
- اصولوں سے عملی اقدامات تک، گلوبل گورننس کے لیے مزید قابلِ عمل حل درکار ہیں ، چینی میڈیا
- چین، گلوبل گورننس فورم(شیونگ آن) 2026 کا آغاز
- چینی بحریہ کے 48ویں حفاظتی دستے نے خلیجِ عدن میں حفاظتی مشن مکمل کر لیا
- جرمن صدر چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارتِ خارجہ
- چینی صدر کی زیرصدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کا انعقاد
- چین کے انوویشن انڈیکس میں 2025 میں 6.4 فیصد کا اضافہ
- چین کی جہاز سازی کی صنعت عالمی سطح پر مسلسل سرفہرست