بیجنگ :گلوبل گورننس فورم 2026 (شیونگ آن) کا افتتاح صوبہ حہ بئی کے شہر شیونگ آن میں ہوا۔ افتتاحی تقریب میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے عالمی حکمرانی سے متعلق چین کے اقدامات کو عملی شکل دینے اور زیادہ منصفانہ و معقول عالمی حکمرانی کا نظام تشکیل دینے کے لیے آٹھ عملی اقدامات کا اعلان کیا،جن میں اقوام متحدہ کی اصلاحات کے عمل میں مسلسل فعال کردار ادا کرنا، "گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس” کے کردار کو مؤثر بنانا، عالمی حکمرانی کے تحقیقی مرکز کا قیام، "آؤٹر اسپیس گورننس کو مضبوط بنانے سے متعلق چین کا مؤقف” اور ” مصنوعی ذہانت کی صلاحیت سازی کے جامع منصوبے سے متعلق پیش رفت رپورٹ” کا اجراء شامل ہیں۔”اعتماد اور تعاون کی بحالی: صدی کی تبدیلی کے تناظر میں عالمی حکمرانی کی اصلاح اور بہتری” کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس فورم میں 90 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاسی، اسٹریٹجک، علمی، کاروباری اور نوجوان رہنماؤں سمیت تقریباً 400 افراد نے شرکت کی۔ فورم میں شریک غیر ملکی نمائندوں نے شیونگ آن نیو ایریا کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے مستقبل کے شہر کے تصور کے تحت ہونے والی تعمیر و ترقی اور اس کی متحرک معاشی و ترقیاتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔
Trending
- پانچویں ایشیائی پیرا گیمز جاپان میں اختتام پذیر
- چینی صدر کے تجویز کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز پوری انسانیت کے لیے اہمیت کے حامل ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کینیا
- چین، لانگ مارچ کی فتح کے 90 سال مکمل ہونے پر ایوننگ گالا "اوڈ ٹو دی لانگ مارچ” نشر
- نئے لانگ مارچ کی راہ پر گامزن ہونا” دنیا پر اثر انداز ہو رہا ہے، چینی میڈیا
- چین، گلوبل گورننس فورم 2026 (شیونگ آن) کا افتتاح
- کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کو سمجھنا
- پارٹی پر مکمل اور سخت نظم و ضبط کا نفاذ: سی پی سی کی تنظیم سازی کے لیے طویل مدتی حکمت عملی
- چینی صدر کے لانگ مارچ کی فتح کے 90 سال مکمل ہونے کی یادگاری تقریب سے اہم خطاب پر مختلف حلقوں کا پُرجوش ردِعمل
- دنیا گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی صدر
- اصولوں سے عملی اقدامات تک، گلوبل گورننس کے لیے مزید قابلِ عمل حل درکار ہیں ، چینی میڈیا