بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ اور بیلجیئم کے بادشاہ فلپ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔اتوار کے روز صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 55 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، چین اور بیلجیئم نے باہمی احترام، مساوی سلوک اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مسلسل فروغ دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور مثبت نتائج حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط بھی مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور بیلجیئم کے تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور وہ بادشاہ فلپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان جامع دوستانہ اور تعاون پر مبنی شراکت داری کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانے اور چین اور یورپ کے درمیان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں مزید کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Trending
- چین، مستقبل کے شہر میں گلوبل گورننس کا طویل مدتی نقطہ نظر
- جاپان کے سابق وزیرِ اعظم فوکوڈا یاسوؤ کے انتقال پر چین کا اظہارِ تعزیت
- کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کا آغاز
- کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس پر عالمی شخصیات کی گہری نظر
- چین، گلوبل گورننس فورم 2026 (شیونگ آن) میں وژن دستاویز کا اجراء
- چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا پانچواں اجلاس بیجنگ میں شروع
- چین اور بیلجیئم نے دوطرفہ تعلقات کو مسلسل فروغ دیا ہے، چینی صدر
- چین، لانگ مارچ کی فتح کی 90ویں سالگرہ پر آڈیو اور ویڈیو پروڈکٹس کا اجراء
- چین، "ایک ملک، دو نظام” پر سیمینار کا انعقاد
- اقوام متحدہ میں چین کی قانونی نشست کی بحالی کے 55 سال