بیجنگ :شینزو 24 انسان بردار خلائی مشن میں شامل تمام نظاموں کی مشق چین کے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں کی گئی۔ اس مشترکہ مشق میں راکٹ، خلائی جہاز، لانچنگ سائٹس، اور ٹیلی میٹری اور کمیونیکیشن سمیت تمام عناصر کا احاطہ کیا گیا، جس سے یہ معلوم ہوا کہ مشن کے تمام نظام لانچنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور لانچنگ الٹی گنتی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ فی الحال، لانچ سائٹ کی سہولیات اور آلات مستحکم حالت میں ہیں، اور تمام نظام بشمول موسمیات، ٹیلی میٹری اور کنٹرول، اور لاجسٹکس سپورٹ کی تصدیق کی گئی ہے۔ لانچنگ ایک مناسب وقت پر کی جائے گی۔ اس مشترکہ مشق کے دوران، شینزو 24 کے خلابازوں کے عملے نے مکمل عمل کی مشق بھی کی، جس میں روانگی کی تقریب اور کیبن میں داخلے کا طریقہ کاروغیرہ شامل تھا۔ اس چینی اور غیر ملکی پرواز کے مشترکہ عملے کے لیے، خلابازوں کے نظام نے ایک دو لسانی (چینی اور انگریزی) آپریشن مینوئل مرتب کیا ہے اور اس میں عملے کے غذائی رواج کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ حلال خوراک کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Trending
- بنیادی مسائل کے حل طلب ہونے کے باعث کاپ 31 کانفرنس کا اختتام ملتوی
- متعدد ممالک کے رہنماؤں کی تینتیسیوں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ پر توجہ ،چین کے رہنما کردار کی تعریف
- چینی ٹیلی کام آپریٹرز پر امریکی انٹرنیٹ ٹیلی فون کی نمبرنگ ریسورس تک براہ راست رسائی پر پابندی پر چینی وزارت تجارت کی جانب سے سخت مخالفت
- چین، انسان بردار خلائی مشن شینزو 24 کے پورے نظام کی مشترکہ مشق، مناسب وقت پرلانچ کیا جائے گا
- چینی صدر کے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر بین الاقوامی فورم (2026) کا بیجنگ میں انعقاد
- ایشیا پیسیفک کمیونٹی علاقائی تعاون کا نیا نمونہ بن گیا، چینی میڈیا
- شین زین سے آگے: ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر عملی پیش رفت کے نئے مرحلے میں داخل
- چین، شین زین کی ایک میز، تین کرسیاں: دنیا کی توقعات کو نئی شکل دینے والی ملاقات
- چین اور سنگاپور کو شراکت داری کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہیے، چینی صدر
- چین اور انڈونیشیا کا دوطرفہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کے مذاکرات کے آغاز کا اعلان